اہم ترین خبریںایران

پاسداران انقلاب کے مدافع حرم دو بہادر اہلکار صیہونی ریاست کے میزائل حملے میں شہید

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو بہادر اہلکار شام کے شہر دمشق کے مضافات میں ناجائز صیہونی ریاست کے بزدلانہ میزائل حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز کو شام کے شہر دمشق کے مضافات میں ناجائز صیہونی ریاست کے بزدلانہ میزائل حملے میں پاسداران انقلاب کے دو بہادر اہلکار احسان کربلایی پور اور مرتضی سعید نژاد نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ عربوں کے پیسے اور امریکہ کے فیصلے سے چلتی ہے، ضیف اللہ الشامی

اس بیان میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے اہل خانوں، پاسداران اسلامی انقلاب اور اللہ رب العزت کی راہ میں جد و جہد کرنے والوں کو آپ کی شہادت پر تہنیت اور تعزیب کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ بلاشبہ ناجائز صیہونی ریاست کو اپنی اس کاروائی کا منہ توڑ جواب ہوگا۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے دمشق کے اطراف میں صیہونی میزائل حملے کی مذمت اور اس میں ایرانی سپاہ کے مدافع حرم دواہلکاروں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کو اپنے بہیمانہ جرائم کی سزا بھگتنی پڑےگی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ نے یوکرائن کو تباہ کن جنگ میں دھکیل دیا، سید حسن نصر اللہ

سعید خطیب زادہ نے ایران کے دو شہیدوں کے اہلخانہ اور سپاہ میں ان کے ساتھیوں کو تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت کو اپنے ہولناک اور وحشانہ جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

انھوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا انتقام ضرور لیا جائےگا اور غاصب صہیونی حکومت کےاس قسم کے وحشیانہ اقدام کا انتقام اسلامی مزاحمت کے اصلی اہداف میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button