یمن

یمنی صوبے مآرب میں دھماکے، سعودی اتحاد کے کئی فوجی اہلکار ہلاک

شیعیت نیوز: یمن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی صوبے مآرب میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران یمنی صوبے مآرب کے کئی مورچوں پر سعودی اتحاد کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس وقت اس جارح اتحاد نے تین طرف سے مآرب کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

یمن کا صوبہ مآرب تیل اور گیس سے مالامال ہونے کی بنا پر دشمنوں کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صوبے کا آزاد ہونا یمن میں سعودی اتحاد کا کام تمام ہونے کے برابر ہے۔

دریں اثنا الخبر الیمنی نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی صوبے مآرب میں ہونے والے تین دھماکوں میں یمن کی مستعفی حکومت کے فراری صدر منصور ہادی کے متعدد آلہ کار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے متحدہ عرب امارات سے وابستہ کیمپوں اور منصور ہادی کی وزارت دفاع میں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ عربوں کے پیسے اور امریکہ کے فیصلے سے چلتی ہے، ضیف اللہ الشامی

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی فوج نے صوبہ حجہ میں امریکہ کے جاسوس طیارے کو تباہ کیا ہے ۔ امریکی ڈرون طیارہ اطلاعات جمع کررہا تھا ۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے امریکہ کے جس ڈرون کو تباہ کیا ہے کہ وہ ایگل نوع کا ہے۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر گذشتہ سات برس سے جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت شامل ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button