اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ کے قریب فدائی حملہ، دو اسرائیلی فوجی زخمی، حملہ آور جمال قاسم شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قابض اسرائیلی فوج پر ہونے والے ایک فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار سے دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کیا۔ یہ واقعہ مسجد اقصی کے قریب القطانین بازار میں پیش آیا۔ حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونےوالے نوجوان کی شناخت عبدالرحمان جمال قاسم کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق شمالی رام اللہ کے علاقے جفنا میں قائم جلزون کیمپ سے ہے۔ وہ دو روز میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والا تیسرا فلسطینی ہے۔

فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد شہید کے  لواحقین کے گھر پہنچ گئی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور دیگر نے فدائی حملے کی تحیسن کرتے ہوئے شہید فلسطینی نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں ایک سال کے دوران 60 خواتین شہید ہوئیں، المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس

دوسری جانب غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مختلف بستیوں میں چھاپوں کے دوران کئی شہریوں کی گرفتار کر لیا۔

فارس نیوز کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق، غاصب صیہونی ریاست کے فوجیوں نے پیر کی صبح کو مغربی کنارے میں قائم فلسطینی بستیوں پر چھاپہ مارا اور کئی فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے الخلیل اور بیت لحم میں چار شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے دو سابق اسیروں سفیان جمجوم کو الحاووز میں ان کے گھر سے اور جعفر القواسمی کو الخلیل کے علاقے وادی ابو اکتیلہ میں ان کے گھر سے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے بیت لحم کے علاقے میںعایدہ کیمپ سے بھی متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض صیہونی فوج نے غزہ پٹی میں خان یونس کے علاقے عبسان میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر فائرنگ کی۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا تھا کہ ’’السناطی‘‘ کے مشرقی علاقے میں عسکری ٹاور پر مامور صیہونی فوجیوں نے فلسطینی زرعی اراضی کی طرف شدید گولہ باری کی۔

انہوں نے خان یونس میں بلدۃ الفخاری کے شرق میں بھی فائرنگ کی، جس سے شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button