کویت کے ایک اور کھلاڑی عبدالرزاق البغلی کا اسرائیل کےخلاف کھیلنے سے انکار

07 مارچ, 2022 11:13

شیعیت نیوز: کویت میں ایک اور کھلاڑی عبدالرزاق البغلی نےقابض اسرائیلی ریاست کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا۔

اتوارکو ایک کویتی کھلاڑی نے ابوظبی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ’’موٹو سرو‘‘ ریس (ایک پانی کا کھیل) سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔اس نے یہ فیصلہ کسی اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے کیا ہے۔ چند ہفتے قبل بھی ایک کویتی کھلاڑی نے اسرائیل کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 30 سال سے اہل تشیع جنازے اٹھا رہے ہیں اور حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام ہے، سابق وفاقی وزیر تعلیم منیرگیلانی

کھلاڑی عبدالرزاق البغلی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں اعلان کیا کہ صہیونی ریاست کے ایک کھلاڑی کے ساتھ براہ راست تصادم کی وجہ سے میں نے  ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔  اس نے کہا کہ بہ طور کویتی ہم ہمیشہ فلسطینی کاز کے ساتھ ہیں۔

کویت میں انسداد صیہونیت اور نارملائزیشن کے لیے سپریم کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن طارق الشایع نے کہاکہ لبغلی کی اسرائیل کے ساتھ کھیلوں سے دست برداری ایک ایسا موقف ہے جو تاریخ کی کتابوں میں سونے کے حروف سے لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی درندگی جاری، صیہونی قابض فوج کی فائرنگ سے 16سالہ فلسطینی شہید

الشایع نے قدس پریس کو بتایا کہ یہ پیغام جو کویتی کھلاڑی تمام شعبوں میں لے کر جاتا ہے وہ یہ ہے کہ فلسطین وہ ہے جو باقی رہے گااور تمہارا قبضہ ختم ہو جائے گا۔ یہ کہ القس ہمیشہ کے لیے فلسطین کا دارالحکومت ہے۔ اسرائیل کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

الشایع نے مزید کہا کہ صیہونی ریاست کو تنہا کرنے کا آغاز اسے بین الاقوامی سطح پرالگ تھلگ کرنے سے ہوتا ہے۔ یہی کویتی کھلاڑی کرتے ہیں چاہے ٹیم میں ہو یا انفرادی کھیلوں میں۔

8:26 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top