30 سال سے اہل تشیع جنازے اٹھا رہے ہیں اور حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام ہے، سابق وفاقی وزیر تعلیم منیرگیلانی

07 مارچ, 2022 10:47

شیعیت نیوز: سابق وفاقی وزیر تعلیم و اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے پشاور کی جامع مسجد امامیہ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ دہشتگردی کے بھیانک واقعہ کی ذمہ داری قبول کرے اور وزیر داخلہ شیخ رشید اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرکے مستعفی ہو جائیں کیونکہ 30 سال سے اہل تشیع جنازے اٹھا رہے ہیں اور حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ افسوسناک واقعہ میں شہید ہونیوالے سپاہی کے جنازے میں تو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نظر آئے لیکن 60 سے زائد شہداء کی نماز جنازہ میں وہ بھی شامل نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم حسین ابن علیؑ کے ماننے والے ہیں، کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتے ، مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی

ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان، وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور وزراءکو نماز جنازہ میں شریک ہونا چاہیے تھا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنا چاہیے تھا، مگر ایسی کوئی اخلاقی قدریں پی ٹی آئی کی حکومت میں نظر نہیں آئیں اور لگتا ہے کہ واقعات جتنے بھی ہو جائیں، حکمران سرد خانے میں بے ہوش پڑے ہیں۔ منیر گیلانی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، قومی سلامتی کی ذمہ دار ایجنسیاں دہشتگردوں کے پیچھے چلنے کی بجائے صرف سیاسی انجینئرنگ پر مصروف ہیں جو ان کا بنیادی کام ہے اس سے یہ پہلو تہی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

10:25 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top