اہم ترین خبریںپاکستان

مسیحی مذہبی رہنماؤں کی ایس یو سی کے قائدین سے سانحہ پشاور پر اظہار تعزیت

مسیحی برادری کے وفد نے سانحہ امامیہ مسجد کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا

شیعیت نیوز: پشاور میں امامیہ مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کے مختلف چرچز سے تعلق رکھنے والے مسیحی پادریوں نے سانحہ امامیہ مسجد کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی، اس موقع پر نائب صدر علامہ رمضان توقیر، مرکزی رہنما علامہ سیدناظر عباس تقوی، سکندر عباس گیلانی ایڈوکیٹ، زاہد علی اخونزادہ سمیت علاقائی تنظیمی شخصیات و عمائدین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام (ف)کےوفدکی شیعہ علماءکونسل کے مرکزی قائدین سے ملاقات ، سانحہ پشاور پر اظہار تعزیت

مسیحی برادری کے وفد نے سانحہ امامیہ مسجد کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا، مسیحی رہنمائوں نے کہا کہ چرچ، مسجد، مندر یہ سب اللہ کے گھر ہیں، عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے والے کو کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا، دہشتگردی نے ہمارے ملک کا بہت نقصان کیا ہے، غم اور دُکھ کی اس گھڑی میں مسیحی برادری آپ کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button