اہم ترین خبریںپاکستان

جمعیت علمائے اسلام (ف)کےوفدکی شیعہ علماءکونسل کے مرکزی قائدین سے ملاقات ، سانحہ پشاور پر اظہار تعزیت

جے یو آئی (ف) کے وفد نے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کی، سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کے لیے صحت کی دعا کی۔

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد کی پشاور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات، گزشتہ روز امامیہ مسجد میں ہونے والے سانحہ پر اظہار افسوس کیا، جے یو آئی (ف) کے وفد نے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کی، سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کے لیے صحت کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکمران سیاست سیاست کھیلنے اور اقتدار بچانے کی بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دیں، علامہ احمد اقبال رضوی

جے یو آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد ملک کے امن کو تہہ بالا کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی، سکندر عباس گیلانی، اظہار بخاری، زاہد علی اخونزادہ، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید راشد حسین نقوی، سابق مرکزی صدر ذیشان حیدر شمسی، ڈویژنل صدر پشاور علی رضا بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button