جامع مسجد امامیہ پشاور میں خود کش حملہ، ایرانی وزارت خارجہ کا اظہار مذمت

05 مارچ, 2022 02:33

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ نے پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے.وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زاده نے کوچہ رسالدار پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اس بزدلانہ دہشتگردی کی کارروائی کا مقصد مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی حفظہ اللہ کا سانحہ پشاورکی مذمت و اظہار تعزیت

انہوں نے پاکستانی حکومت اور سیکورٹی اداروں سےتوقع کا اظہارِ کیا کہ وہ ضروری کارروائیوں اور جامع و مانع اقدامات کے ذریعے دہشتگردوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کا سدباب کریں گی.خطیب زادہ نے شہدا کے لواحقین کو تعزیت عرض کیا اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی۔

7:33 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top