لبنان

یوکرائن بحران کے سلسلہ میں حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ محمد رعد کا بیان

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے یوکرائن کی جنگ پر موقف اختیار کیا اور لبنان کی وزارت خارجہ کے موقف کو مغرب کے لیے تسلی بخش قرار دیا۔

لبنانی پارلیمنٹ کے حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے کہاکہ لبنان میں گیس کی تلاش کے مباحثے میں امریکی ثالث گزشتہ چند دنوں میں لبنان آیا تھا تاکہ مخالفین کے درمیان پنیر تقسیم کرنے میں لومڑی کا کردار ادا کر سکے۔

انھوں نے وضاحت کی کہ ہم اپنے علاقائی پانیوں سے گیس نکال کر اور اس رقم سے اپنے قرضوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں لیکن وہ (امریکی ثالث) کہتا ہے کہ آپ کی گیس فیلڈ اور پانی میں ڈرلنگ آپریشن میں آپ اور اسرائیلیوں کے درمیان شیئر کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے مشرق وسطیٰ کے نئے منصوبے کو دو بار ناکام بنایا ہے، نعیم قاسم

محمد رعد نے مزید کہاکہ ہم اپنی گیس کو اپنے پانیوں میں دفن چھوڑ دیں گے تاکہ ہم اسرائیلیوں تک اپنے پانی کی ایک بوند تک پہنچنے سے روک سکیں، ہم اتنے بھی بھولےنہیں ہیں، ہم دشمن اور اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے، ثالث اور غیر ثالث دونوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی ہمارے پڑوس میں اس وقت تک گیس تلاش نہیں کر سکتے جب تک کہ ہم اس کی تلاش اور اس سے استفادہ کرنے کی جس طرح ہم چاہیں کوشش نہ کریں، رعد نے یوکرائن کے بحران پر لبنانی وزارت خارجہ کے بیان پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ان بعض لبنانیوں کے مزاج کو بھایا ہے جو مغرب سے محبت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر چہ لبنان کا یوکرائن اور روس سے کوئی تعلق نہیں ہے، تاہم پھر بھی رات کے وقت امریکی سفیر نے پوری دنیا تک رسائی کی کوشش کی تاہ ہر کوئی ایسا بیان جاری کرے جس میں امریکی موقف کی مخالفت نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button