ایران

سفارتکاری کے موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو امریکہ کو اپنی شکست کا احساس ہوگا،علی شمخانی

شیعیت نیوز: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات اگر کسی اچھے سمجھوتے پر منتج نہیں ہوئے تو یقینا امریکہ کی موجودہ حکومت کو اس بات کا عنقریب احساس ہو جائے گا کہ سفارتکاری کے موقع سے فائدہ نہ اٹھانے کی وجہ سے اسے شکست ہوئی۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی شکست سے دوچار رہی ہے اور اس بات کا اعتراف امریکہ کی موجودہ بائیڈن حکومت نے بھی کیا ہے ۔

شمخانی نے مزید کہا کہ اگر ویانا مذاکرات ایک اچھے معاہدے کی طرف لے نہیں جاتے ہیں تو، موجودہ امریکی انتظامیہ یقینی طور پر سفارتکاری کے موقع کو بروقت استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بہت بعید مستقبل میں شکست محسوس کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں موجود ایرانی رضاکارانہ طور پر اس ملک میں ہیں، سعید خطیب زادہ

دوسری جانب ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ تہران نے پابندیوں کا خاتمہ کرانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ان پابندیوں کو بے اثر بنانے کے ذرائع پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بدھ کے روز مجلس شورائے اسلامی کے اراکین کے ساتھ خصوصی نشست میں تاکید کی کہ ویانا مذاکرات میں باقی بچے مسائل کو حل کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم یورپ و امریکہ کی خلاف ورزیوں اور غیر مؤثر اقدامات کا تلخ تجربہ اس بات کا متقاضی ہے کہ قابل اعتبار سمجھوتہ طے پانے تک کوئی اطمینان نہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا ہے کہ تہران نے پابندیوں کا خاتمہ کرانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ان پابندیوں کو بے اثر بنانے کے ذرائع‏ پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی اور اس سلسلے میں بہت اچھے قدم اٹھائے گئے ہیں۔

اس نشست میں ایران کے پارلیمانی ارکان نے بھی ویانا مذاکرات میں ایرانی قوم کے حقوق کی بحالی کی بنیاد پر ہی اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کے لئے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور ایک مختصر وقفے کے بعد آٹھ فروری کو دوبارہ شروع ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button