شام میں امریکی موجودگی امن و استحکام کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہے، ایڈمرل علی شمخانی

28 فروری, 2022 12:54

شیعیت نیوز: ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے ریئر ایڈمرل علی شمخانی نے آج سہ پہر اپنے شامی ہم منصب شامی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ میجر جنرل علی مملوک کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ شام کے اندر امن و استحکام کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ریئر ایڈمرل علی شمخانی نے خطے سمیت دنیا بھر میں بحرانوں کی پیدائش میں امریکہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پوری دنیا کے ممالک کو اپنا زیرنگیں بنا کر ان کی قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہے جبکہ اسی مقصد کی خاطر شام میں اس کی موجودگی وہاں امن و استحکام کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔

انہوں نے شام و عراق کے اندر موجود عالمی دہشت گرد تنظیموں کو مزید پیشرفتہ اسلحے کے ساتھ مسلح کرنے، ان کو عسکری تربیت فراہم کرنے اور ان کی کمانڈ کے لئے خطے میں امریکہ کی سیاسی و میدانی نقل و حرکت میں اضافے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس عمل کا تسلسل نہ صرف شامی امن و استحکام کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ ہے بلکہ پورے خطے کے امن و امان کے لئے بھی بڑا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والے 10 ممالک میں سے ایک ہے، علی رضا بیگلری

انہوں نے دہشت گردی کے پھیلاؤ، لاقانونیت کے رواج اور ملک کے ٹکڑے بخرے کرنے کے لئے قومیتی اختلافات کو ہوا دینے کو شام پر قابض امریکی تسلط پسند نظام کی اصلی حکمت عملی قرار دیا اور کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ شام بعض ہمسایہ ممالک، امن و استحکام کے دشمن (امریکہ) کے میدان میں کھیل رہے ہیں۔

ایڈمرل علی شمخانی نے اس بارے پر زور دیتے ہوئے کہ اس شیطانی سازش کا حل، قومی وحدت اور مزاحمتی جذبے و حکمت عملی کی حفاظت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران بالکل ویسے ہی جیسے وہ سخت ترین حالات اور عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی شرارت کے عروج کے موقع پر شامی حکومت و قوم کے ساتھ کھڑا رہا، بدستور شامی قوم و حکومت کے ساتھ رہے گا!

اپنی گفتگو کے آخر میں ریئرایڈمرل علی شمخانی نے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران و دمشق کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتوں، خصوصا اقتصادی معاہدوں پر جلد از جلد عملدرآمد کے لئے مناسب طریقہ کار اختیار کرنے پر زور دیا۔

8:17 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔