نیٹو کی توسیع آزاد اقوام کے استحکام اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، ایرانی صدر
شیعیت نیوز: ایرانی صدر نے روس کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں تاکید کی۔ نیٹو کی توسیع آزاد ممالک کے استحکام اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مشرق میں نیٹو کی توسیع کشیدگی کے فروغ کا باعث ہےاور نیٹو کی توسیع مختلف خطوں میں آزاد ممالک کے استحکام اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور ایک اور جال میں پھنس گیا،صدر مملکت عارف علوی
صدر نے امید ظاہر کی کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے اقوام اور خطے کو فائدہ پہنچے گا۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جوہری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک پائیدار معاہدے کا خواہاں ہے، متزلزل نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قابل اعتبار ضمانت فراہم کرنا، سیاسی دعوؤں کا خاتمہ اور پابندیوں کا حقیقی خاتمہ ایک پائیدار معاہدے تک پہنچنے کی شرطیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے یوکرین کو اپنی جغرافیائی سیاسی کارروائیوں کا آلہ کار بنا دیا، ڈاکٹر عمار قانہ
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایٹمی مذاکرات پر دونوں فریقوں کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے موجودہ صورتحال کو دہائیوں سے سلامتی معاہدوں کی خلاف ورزی اور اپنے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مغربی کوششوں کا ایک جائز جواب قرار دیا۔
روسی صدر پیوٹن نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعمیری تعاون کا ذکر کرتے ہوئے جوہری مذاکرات کے سلسلے میں دونوں فریقوں کے درمیان مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔







