لبنان

لبنانی صدر میشل عون کا اقوام متحدہ سے اسرائیل پر دباؤ کامطالبہ

شیعیت نیوز: لبنانی صدر میشل عون نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ لبنان کے خلاف اپنی خلاف ورزیاں  روکے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، لبنان کے صدر مشعل عون نے اقوام متحدہ کے امن دستوں (UNIFIL) کے کمانڈر اسٹیفانو ڈیل کول سے لبنان میں ان کی مدت ماموریت ختم ہونے پر ملاقات کی، اور انہیں لبنان کے سرکاری اعزاز (میڈل) سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزیوں کی لبنانی مذمت کرتے ہیں۔

لبنانی صدر میشل عون نے جمعرات کو لبنان کے صدر دفتر میں جنوب میں کام کرنے والی بین الاقوامی ہنگامی افواج کے کمانڈر کرنل سٹیفانو ڈیل کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ لبنان زمینی طور پر اپنے حقوق اور مکمل خودمختاری پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب پارلیمنٹ میں فلسطینی اسیران کامعاملہ عالمی سطح پر اٹھانےکی قرارداد منظور

مشعل عون نے بین الاقوامی قانون کے مطابق لبنان کی فضائی، دریائی اور زمینی حاکمیت اور خود مختاری کے احترام پر تاکید کی۔

لبنانی صدر میشل عون نے ایک پریس بیان میں کہا کہ لبنان بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کے مطابق جنوب میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے اور قرارداد (1701) کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر 2006 کی قرارداد (1701) میں منظور کی تھی، جس میں لبنان میں مخاصمت کے مکمل خاتمے اور قابض اسرائیلی افواج کے پیچھے ’’بلیو لائن‘‘ کے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں نے بھی بارہا اس بات کو رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

جس کی تازہ ترین مثال، صیہونی حکومت نے (جمعرات) کی صبح دمشق کے مضافاتی علاقوں پر حملہ کیا، ان حملوں میں تین شامی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button