اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سعودی ایماء پر پاکستان اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی مشقیں قابل مذمت اقدام ہے ، ملی یکجہتی کونسل

اسرائیل غاصب، دہشتگرد اور ناجائز ریاست ہے، اس کے ساتھ فوجی مشقوں کا آغاز فلسطین کی آزادی سلب کرنے، فلسطینی ماؤں، بہنوں و معصوم عوام کے قتل عام میں یہودیوں کی مدد کرنے اور انہیں قتل کرنے کے مترادف ہے۔

شیعیت نیوز:  ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر مولانا عبدالحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری سید مومن شاہ جیلانی، سینیئر نائب صدر علامہ سید ہاشم موسوی، نائب صدور ڈاکٹر عطاء الرحمان، مولانا انوار الحق حقانی، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، علامہ اکبر حسین زاہدی، رانا محمد اشفاق، سید عتیق الرحمان، مولانا عبدالکبیر شاکر اور نجیب الرحمان ساسولی نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غاصب، دہشتگرد اور ناجائز ریاست ہے، اس کے ساتھ فوجی مشقوں کا آغاز فلسطین کی آزادی سلب کرنے، فلسطینی ماؤں، بہنوں و معصوم عوام کے قتل عام میں یہودیوں کی مدد کرنے اور انہیں قتل کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفد کی سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئربخاری سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات

پاکستان کا سعودی عرب یا کسی بھی قوت کے دباؤ میں آکر اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنا قابل افسوس، قابل مذمت اور فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔ اسرائیل دنیا کا واحد دہشتگرد ملک ہے، جس کا بارڈر معلوم نہیں ہے۔ جو روزانہ فلسطین و دیگر مسلم ممالک کی زمینوں پر قبضہ کرکے دہشت گردی کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے سعودیہ یا کسی اور ملک کے دباؤ میں آکر اپنی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصول کو فراموش کر دیا۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے۔ اس قسم کے اقدامات ناجائز، عوامی، قومی اور دینی مفادات کے برخلاف ہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button