جوہری مذاکرات کے موقع پر ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان کا دورہ ویانا

24 فروری, 2022 08:02

شیعیت نیوز: ہماری ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان نے پابندیوں کے خاتمے کیلیے مذاکرات کے موقع پر ویانا کا دورہ کیا ہے۔ دوسری طرف ایرانی سنیئر مذاکرات کار تہران روانہ ہوگئے۔

یہ دورہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تکنیکی مشاورت کے لیے کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جلد ہی منعقد کیا جائےگا۔

ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان کمالوندی نے حال ہی میںویانا کا دورہ کر کے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد کرج کے ‘تسای’ کمپلیکس میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے کیمرے کی تنصیب کے لیے ایک معاہدہ طے پایا۔

ایرانی اعلی مذاکرات کار اور نائب ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی نے حالیہ میں گروسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلطنت عمان کے موقف اچھے اور مستحکم ہیں، سید ابراہیم رئیسی

دوسری جانب ایران کے سنیئر جوہری مذاکرات کار علی باقری کنی گزشتہ رات مختصر وقت کیلئے تہران روانہ ہوگئے۔

ایران کے سینیئر جوہری مذاکرات کار علی باقری کنی مختصر وقت کیلئے تہران میں صلاح و مشورہ کریں گے ۔ یہ ایسے میں ہے کہ اسی ہفتے 3 یورپی ممالک کے مذاکرات کار بھی صلاح و مشورہ کیلئے ویانا سے گئے تھے۔

ارناکے مطابق تین یورپی ممالک کے چیف مذاکرات کاروں نے بھی اپنے فرائض کی انجام دہی اور کچھ مشاورت کے لیے اس ہفتے ویانا سے باہر کا سفر کیا ہے۔

ایرانی ماہرین کے وفد کے ارکان ویانا میں موجود ہیں اور مشاورت جاری ہے۔

ویانا میں پابندیوں کے اٹھانے کے لیے مذاکرات کا آٹھواں دور جو 27 دسمبر کو شروع ہوا ہے اور مذاکرات اب ایسی حالت میں ہیں کہ اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار صرف اور صرف مغربی جماعتوں کے سیاسی فیصلوں پر منحصر ہے۔ اگر مغربی فریق ضروری فیصلے کر لیں جس کا انہیں علم ہو تو باقی مسائل حل ہو سکتے ہیں اور چند دنوں میں حتمی معاہدہ ہو سکتا ہے۔

ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہا کہ ہفتوں کی گہری بات چیت کے بعد، ہم ایک معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، تاہم جب تک ہر چیز پر اتفاق نہیں ہو جاتا، کسی چیز پر اتفاق نہیں ہوتا۔

باقری کنی نے کہا کہ ہمارے مذاکراتی شراکت داروں کو حقیقت پسندانہ ہونے، مداخلت سے گریز کرنے اور گزشتہ 4 سالوں کے سبق پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے سنجیدہ فیصلوں کا وقت ہے۔

8:54 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔