بحرینی قائد شیخ عیسیٰ قاسم کی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے خواتین کی گرفتاریوں کی مذمت

23 فروری, 2022 10:56

شیعیت نیوز: بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے قائد شیخ عیسیٰ قاسم نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے خواتین کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے 14 فروری کے انقلاب کے بعد خواتین کی گرفتاریوں میں تیزی لاتے ہوئے ایک فعال اور سرگرم بحرینی خاتون ’’فضیلہ عبدالرسول ‘‘ کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ویانا مذاکرات میں چند مسائل باقی ہیں جو ہماری سرخ لکیروں میں سے چند ہیں، وزیر خارجہ حسین

بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے قائد شیخ عیسیٰ قاسم نے ٹوئیٹ میں فضیله عبدالرسول کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آل خلیفہ کی حکومت کو رعب و وحشت پھیلانے، انسانی اقدار کو پامال کرنے اور سرکوبی کی پالیسی کو ترک کرنے پر تاکید کی۔

اس سے قبل بحرین کی بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے بھی اس ملک کی خواتین خاص طور سے قیدی خواتین کے خلاف غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے تمام انسانی ،اخلاقی اور اسلامی اقدار کو پاوں تلے روند ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء واکابرین نےمتنازعہ اہل بیتؑ دشمن نصاب تعلیم کو شدت پسندی، مذہبی منافرت پر مبنی قراردیکر مسترد کردیا

واضح رہے کہ بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ 2011 سے جون 2020 تک 300 سے زائد بحرینی خواتین کو گرفتار کیا گیا کہ جن میں 8 چھوٹی بچیاں بھی ہیں۔ جبکہ 200 سے زائد طالبات کو یونیورسٹیوں اور 380 سے زائد خواتین کو سیاسی بنیادوں پر سرکاری اداروں سے نکال دیا گیا۔

 

5:49 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔