اسرائیل کو ڈرون حملوں کے مشکل دور کے لیے تیار رہنا چاہیے، رام بن بارک
شیعیت نیوز: القدس العربی نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کی سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ رام بن بارک نے اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا، اور انہوں نے مداخلت کا اعتراف کیا۔
رام بن بارک نے یہ درخواست منگل کو مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کے حسّان UAV کی کامیاب کارروائی کے چند روز بعد اسرائیلی فوج کے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کی۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء واکابرین نےمتنازعہ اہل بیتؑ دشمن نصاب تعلیم کو شدت پسندی، مذہبی منافرت پر مبنی قراردیکر مسترد کردیا
موساد کی انٹیلی جنس سروس کے سابق نائب سربراہ رام بن بارک نے مزید کہا کہ ہمیں اس مدت کے لیے تیار رہنا ہوگا جب بہت چھوٹے ڈرون اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ان سے نمٹنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ بلاشبہ، ہم آخر کار ایسا کرنے کے قابل ہیں۔
انھوں نے تسلیم کیا کہ ان ڈرونز کو روکنا اور تباہ کرنا مشکل ہے۔ صیہونی حکومت کو ڈرون حملوں کے مشکل دور کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے ترقی کی ہے۔ اس قسم کے ڈرون فوجی طاقت حاصل کرنے کے لیے نئے اور سستے اوزار ہیں جن سے نمٹنے کے لیے ہمیں سیکھنا چاہیے جو فی الحال ہم نہیں کر سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا ایک اور شیعہ ہزارہ جوان ملک دشمن بھارتی وسعودی نواز دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید
جمعہ کو اسرائیلی فوج نے اپنی سرزمین کے اندر حزب اللہ کے حسن UAV کو روکنے اور اسے تباہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا۔
دریں اثنا، ڈرون سے نمٹنے کے لیے آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کر دیا گیا، جو کہ مقبوضہ علاقوں میں 70 کلومیٹر کی گہرائی میں 40 منٹ تک مشن پر تھا ، اور جنگجو اسے تباہ کرنے کے لیے اڑ گئے۔







