جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشت گردوں کا ایک اور کاروان شام میں داخل

22 فروری, 2022 13:44

شیعیت نیوز: مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشت گردوں کا ایک قافلہ جو 23 گاڑیوں پر مشتمل ہے پیر کے روز عراق سے شام کے جنوبی علاقے حسکہ میں داخل ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی 30 گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ عراق سے شام کے جنوبی علاقے حسکہ میں داخل ہوا تھا۔

غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔

شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کا تیل چوری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی اور امریکی فریق کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، ایرانی ترجمان خطیب زادہ

دوسری جانب شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے تل ذہب کے شہریوں نے امریکی فوجی قافلے کو علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوجیوں نے کل مشرقی الحسکہ کے دیہی علاقے المجیبره کے چیک پوسٹ میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا راستہ روک دیا جس کے بعد امریکی فوجی قافلے کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔

شامی باشندوں نے الحسکہ کے دیہی علاقے ’’کریرش‘‘ میں امریکی فوجی قافلے کو اپنے علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور اس کا راستہ روک کر بیٹھ گئے۔

شام میں امریکی فوجیوں اور ان کے حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹ فورس کے زیر قبضہ علاقوں میں شامی شہریوں کی جانب سے مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

شامی شہری امریکی فوجیوں اور کرد ڈیموکریٹ فورس کے دستوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

شام کی حکومت، کئی بار واضح کر چکی ہے کہ مشرقی اور شمالی علاقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غاصبانہ ہے اور اس کا مقصد ان علاقوں کے قدرتی ذخائر کو لوٹنا ہے۔

1:04 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔