اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیسویہ سے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوانوں احمد عبد الحفیظ عطیہ اور اسماعیل یوسف محیسن کو العیسویہ قصبے پر دھاوا بولتے ہوئے گرفتار کیا۔
قابض اسرائیلی افواج مغربی کنارے میں تقریباً روزانہ گرفتاری کی مہم چلاتی ہیں جن میں بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا جاتا ہے اوران پر مقدمات قائم کیے جاتے ہیں۔
دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر سلفیت میں گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے مشرقی گاؤں یوسف میں زیتون کے متعدد درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور گورنری کے مغرب میں واقع قصبہ قراوہ بنی حسان میں چرواہوں پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے زیاد جمیل عبدالرزاق کے زیر ملکیت گاؤں کے شمال مشرق میں واقع ’’لنصبہ‘‘ کے علاقے میں زیتون کے 15 درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ کی عدالت کا ’’یہود دشمنی‘‘ سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے، موسیٰ ابو مرزوق
قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں آباد کاروں نے ’’لنویطف‘‘ کے علاقے میں چرواہوں پر حملہ کیا جو ’’خفات یایر‘‘ بستی کی چوکی سے ملحق ہے۔ قراوہ بنی حسان قصبے کے شمال میں شہریوں کی زمینوں پر بنائی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی فلسطینیوں پر سنگ باری کی اور ان پر زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔
قراوہ بنی حسان کے قصبے میں ’’النویطف‘‘ چشمہ کے علاقے کو ’’خفات یایر‘‘ کی بستی کو وسعت دینے کے لیے مختص کرنے کا خطرہ ہے۔
آباد کار شہریوں کو محدود کرنے اور علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش میں فلسطینیوں کی زمینوں اور گھروں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سلفیت 24 آبادکاری کالونیوں میں گھرا ہوا ہے، جن میں سے سب سے بڑی بستی ’’ارئیل‘‘ بستی ہے، جس میں پچیس ہزار آباد کار آباد ہیں اور یہ مغربی کنارے میں ’’معالیہ ادومیم‘‘ کے بعد دوسری سب سے بڑی بستی ہے۔







