پاکستان کے نام نہادعرب دوست ملک کے دشمن ملک بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے

20 فروری, 2022 00:23

شیعیت نیوز: بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری پر مبنی سنگ میل کے حامل معاہدوں پر دستخط ہوگئے جس کے دونوں ممالک کے تجارتی سامان پر 80 فیصد محصولات کی چھوٹ ہوگی۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت 5 برس کے اندر 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کی ورچوئل موجودگی میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیداروں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ خیال رہے کہ بھارت پہلے ہی یو اے ای کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سرکاری اماراتی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے پر دستخط ’دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر بلاجوز پابندیاں اور انسانیت کے دشمن اسرائیل کو کھلی چھوٹ؟ یہ عالمی دوہرا معیار کیوں؟علامہ ساجد نقوی

بھارتی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (سی ای پی اے) سے توقع ہے کہ سالانہ دو طرفہ غیر تیل پر مبنی تجارت آئندہ 3 سے 5 برس میں 60 ارب سے 100 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔ اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت نے غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا بہت بڑا معاہدہ ہوا اور اس سے مزید کاروباری مواقع کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے تحت متحدہ عرب امارات اور بھارت کے سامان پر 80 فیصد محصولات ختم کردی گئی ہیں جبکہ تمام محصولات کو آئندہ 10 برس کے اندر ختم کیا جائے گا۔

9:04 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔