اہم ترین خبریںپاکستانسعودی عرب

تاریخ میں پہلی بار سعودی آرمی چیف کا دورہ بھارت، پس پشت تصویر سے پاکستان کو واضح پیغام

وزارت دفاع نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "یہ کسی رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کی نشاندہی کرتا ہے

شیعیت نیوز: تاریخ میں پہلی بار کسی سعودی آرمی چیف کا اولین دورہ بھارت ، بھارتی ہم منصب سے ملاقات، ہندوستان نے دونوں فوجی سربراہان کی ملاقات کی تصویر جاری کردی ، عقب میں موجود تصویر سے سعودی عرب کے قریبی اتحادی پاکستان کو واضح اور کھلا پیغام بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ وہ پہلے سعودی فوجی سربراہ ہیں جنہوں نے تاریخ میں پہلی بار بھارت کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

سعودی آرمی چیف کا دورہ بھارت ایک ایسے وقت میں ہو اہے کہ جب پورے بھارت اور دنیا بھرمیں مسلمان بھارتی فاشست مودی حکومت کے حجاب مخالف اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جی بی میں سابقہ لولےلنگڑے سیٹ اپ کی طرح کا کوئی نظام نہیں چاہیے، آغا سید علی رضوی

سعودی عرب کی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ سے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانےکی ملاقات کے وقت عقب میں موجود تصویر بھی معنیٰ خیز تھی۔

بھارتی فوج نے سعودی اور بھارتی فوجی سربراہان کی ملاقات کے وقت عقب میں سقوط ڈھاکہ کے دوران پاکستانی فوج کےہتھیارڈالنے کے معاہدے والی تصویر لگا کر سعودی عرب کے سب سے قریبی اتحادی ملک پاکستان کو بھی واضح اور کھلا پیغام دیاہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب کی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر کا ہندوستان کا دورہ ایک تاریخی اور تاریخ ساز ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ نے بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم کے ساتھ وسیع مذاکرات کیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے عورت مارچ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

وزارت دفاع نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "یہ کسی رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کی نشاندہی کرتا ہے،” وزارت دفاع نے ایک پریس ریلیز میں مزید کہا کہ ان کا دورہ بدھ کو ختم ہونے والا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button