یمن

یمن میں جارح سعودی اتحاد کا ایک اور ڈرون تباہ

شیعیت نیوز: یمنی میڈیا نے ملک پر جارح سعودی اتحاد کے ایک اور ڈرون تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صوبے حجہ میں جارح سعودی اتحاد کے اس ڈرون کو مار گرایا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ڈرون سی ایچ-فور قسم کا ہے اور چین کا بنا ہوا ہے، جسے یمن کے شمال مغربی صوبے ’حجہ‘ کے ’حرض‘ علاقے میں مار گرایا گیا۔

یمنی فورسز ملک پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کے آغاز سے اب تک دسیوں جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر اور جاسوسی ڈرون تباہ کر چکی ہیں۔

یمن پر سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 میں حملے شروع کئے، جو اب تک جاری ہیں۔ ان حملوں میں لاکھوں یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دسیوں لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی انصار اللہ نے جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی شرطیں لگا دیں

دوسری جانب یمنی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ برسوں کے دوران یمن پر حملہ کرنے میں زیادہ جارح ہو گیا ہے۔

یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھاکہ جارح اتحاد یمن کے مواصلاتی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر دنیا کو کیا منطق بھیجنا چاہتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ سچ یہ ہے کہ یہ اتحاد یمن کے خلاف برسوں کی جنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ جارح اور متزلزل ہوتا جا رہا ہے۔

یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ یمن کے عوام اس مسئلے کا مکمل صبر اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے.

واضح رہے کہ سعودی اماراتی اتحاد نے اتوار کی رات شمالی یمن میں اس ملک کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے بین الاقوامی اورملکی انٹرنیٹ رابطہ منقطع کر دیا۔

یادرہے کہ جارح اتحاد نے اتوار کی شب دوسری بار یمن کے دارالحکومت صنعا میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی تلہ یمن کی عمارت اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور متعدد حملے کیے۔

درایں اثنا یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف عرب اتحاد کے فضائی حملوں کی وجہ سے اتوار کی رات’’” تلہ یمن‘‘” کمپنی کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button