اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فوجیوں کی منی بس میں دھماکہ ، متعدد فوجی جاں بحق اور زخمی

شیعیت نیوز: شام کے ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دار الحکومت دمشق میں فوجیوں کی منی بس میں دھماکہ کی وجہ سے ایک فوجی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دار الحکومت دمشق میں فوجیوں کی منی بس میں دھماکہ ہوا سج میں 12 فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

سانا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 25 منٹ پر الجمارک اسکوائر کے پاس فوجیوں کی منی بس میں دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ایک فوجی جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ بم منی بس میں ہی نصب تھا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا اور کہا کہ کچھ مہینے پہلے بھی دار الحکومت میں اس طرح کا حملہ ہوا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے مذکورہ حملہ بھی منی بس میں فوجیوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا جس میں 14 فوجی جاں بحق اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گرد گروہ سرایا قاسیون نے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان جاری کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد بن سلمان اپنے بھائی بندر بن سلمان کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

دوسری جانب شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے تل ذہب کے شہریوں نے امریکی فوجی قافلے کو علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

شام میں امریکی فوجیوں اور ان کے حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹ فورس کے زیر قبضہ علاقوں میں شامی شہریوں کی جانب سے مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

شامی شہری امریکی فوجیوں اور کرد ڈیموکریٹ فورس کے دستوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

شام کی حکومت، کئی بار واضح کر چکی ہے کہ مشرقی اور شمالی علاقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غاصبانہ ہے اور اس کا مقصد ان علاقوں کے قدرتی ذخائر کو لوٹنا ہے۔

کہا جارہا ہے تل ذہب کے باشندوں نے امریکی فوجی قافلے کو اپنے علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور اس کا راستہ روک کر بیٹھ گئے۔ شامی شہریوں کے احتجاج اور مظاہرے کے بعد، امریکی فوجی قافلے کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button