اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد بن سلمان اپنے بھائی بندر بن سلمان کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

شیعیت نیوز: صیہونی اخبار مکور ریشون نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائي بندر بن سلمان نے شاہی گارڈ کے افسر کو ولی عہد محمد بن سلمان کو قتل کرنے کے لئے 10 ملین ریال دیئے تھے، لیکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بھائی کے قاتلانہ حملے کوناکام بنادیا ۔

صیہونی اخبار کے مطابق محمد بن سلمان قاتلانہ حملے میں بچ گئے۔ مختلف ذرائع کے مطابق بھائی کے قاتلانہ حملے کو ناکام بنانے کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بھائی بندر بن سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے تخت پر بیٹھنے کے بعد محمد بن سلمان کو درپیش سب سے بڑا خطرہ

صیہونی اخبار کے مطابق بندر بن سلمان نے شاہی گارڈ کے ایک افسر کو ولی عہد محمد بن سلمان کو قتل کرنے کے لئے 10 ملین ریال دیئے تھے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان میں کسی بھی وقت قبائلی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

محمد بن سلمان نے شاہی گارڈ کے افسر اور بھائی دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد اپنی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بیشمار لوگ ہیں جن میں بڑی تعداد میں سعودی شہزادے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button