اہم ترین خبریںعراق

تکفیری ٹولے داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری، 2 ہلاک

شیعیت نیوز: شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین میں تکفیری ٹولے داعش کے ٹھکانے پر عراقی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔ دوسری طرف عراقی تنظیم کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کی سرنگونی تک بحرینی عوام کی حمایت کریں گے۔

سکیورٹی سے متعلق اطلاع رسانی کے عراقی مرکز نے منگل کی شب صوبے صلاح الدین میں صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی کارراوئی کی خبر دی۔

حالیہ ہفتوں میں عراق کے مشرقی اور شمالی حصے میں داعشی عناصر کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ بہت سے عراقی گروہ اور عوام کے بڑے طبقے کا ماننا ہے کہ عراق میں داعش کی کرتوتوں میں اضافہ امریکی سازش کا نتیجہ ہے، جسکی آڑ میں امریکہ عراق میں اپنی غاصبانہ موجودگی کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبے صلاح الدین کے حمرین پہاڑوں کے سلسلے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس سربراہ ہنیہ کا رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام تہنیتی پیغام

دوسری جانب عراق کی نجباء تحریک نے بحرین کی تاناشاہ آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی تک بحرینی قوم کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بحرین میں 14 فروری 2011 کو آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر آئے اور اس وقت سے عوامی تحریک بیدار و فعال ہے۔ اس عوامی انقلاب کی گیارہویں سالگرہ پر بحرین میں مختلف مقامات پر پرامن مظاہرے ہو رہے ہیں۔

عراق کی تحریک نجباء نے پیر کے روز ایک بیان میں انسانی حقوق کی حمایت کا دعوی کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں پر تنقید کرتے ہوئے، بحرینی قوم کو ان مظلوم قوموں میں بتایا جو آزادی، انصاف، سکورٹی اور صلح کے لئے کوشاں ہیں اور انہیں ظلم کا سامنا ہے۔

تحریک نجباء نے خود کو بحرینی بھائی بہنوں کے شانہ بہ شانہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک ایک دن کے لئے بھی بحرینی عوام کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہر ممکنہ میدان میں انکی مدد کرے گی، یہاں تک کہ آل خلیفہ حکومت سرنگوں ہو جانے اور بحرینی قوم کے مطالبے پورے ہو جائیں۔

بحرین میں عوامی انقلاب کی گیارہویں سالگرہ ایسے موقع پر آئی ہے کہ اس ملک کے عوام کی خواہش کے برخلاف آل خلیفہ حکومت سے صیہونی حکومت سے تعلقات روزبروز بڑھتے جا رہے ہیں جس کے خلاف عوام میں شدید برہمی اور ناراضگی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button