مشرق وسطی

کویت میں فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے رضاکارانہ مہم کا آغاز

شیعیت نیوز: منگل کو کویت میں یوتھ فار القدس ایسوسی ایشن نے فلسطینی کاز کی حمایت ، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے رضاکارانہ مہم کا آغاز کیا۔

ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو آفس کے اہلکار یوسف الکندری نے کہا کہ یہ رضاکارانہ مہم 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے کویتی اور عرب نوجوانوں کو مخاطب کرتی ہے اور اس میں شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سال 2021 کے دوران یہودی آبادکاروں کے جرائم میں دگنا اضافہ ہوا، ہیومینا

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کی توانائیوں، صلاحیتوں اور تجربات کو متحرک کرنا، ایسے پروگراموں اور واقعات کو عملی جامہ پہنانا ہے جو فلسطینیوں کی استقامت اور ان کی ثابت قدمی میں ان کی مدد کریں، غاصب اسرائیلی ریاست کے اقدامات اور جارحیت کا مقابلہ کیا جا سکے۔

الکندری نے مزید کہا کہ مہم کے لیے رجسٹریشن کے عمل کے بعد  زوم کے ذریعے میٹنگ منعقد کی جائے گی، تاکہ رضاکارانہ مواقع کی سب سے بڑی تعداد کو ظاہر کیا جا سکے جس میں شرکاء اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر داخلہ عومر بار لیو کا بیت المقدس میں باب العامود پر دھاوا

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مہم شرکاء کو ٹیموں میں شامل ہونے اور اقدامات اور منصوبوں کا انتظام کرنے، فلسطین کی خدمت کے لیے اثر و رسوخ  بڑھانے میں تعاون کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button