اہم ترین خبریںایران

تہران میں کتاب کی 35 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا آغاز

شیعیت نیوز: تہران میں مصلائے امام خمینی (رہ) کے دروازے 35ویں تہران بین الاقوامی کتاب نمائش کے شائقین کے لئے ایک گھنٹہ قبل کھل گئے اور یہ نمائش آج بروز بدھ 8 مئی سے 29 مئی تک جاری رہے گی۔

تہران کتاب میلے کی اس نمائش کی افتتاحی تقریب آج شام کو منعقد ہوگی، جس میں ایران کے وزیر ثقافت مہدی اسماعیلی، پبلشنگ انڈسٹری کے مالکان اور صحافی حضرات بھی شرکت کریں گے۔

تہران کی اس بین الاقوامی کتاب نمائش میں 2,619 پبلشرز کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

رمضانی نے یونیورسٹی کے طلباء اور پروفیسرز کے لیے مختص سبسڈی کے بارے میں بھی کہا کہ طلباء کو سات لاکھ تومان سبسڈی ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معاشرے میں خواتین کے متوازن اجتماعی کردار کے حامی ہیں، صدر رئیسی

جس میں سے 40% وزارت ارشاد اور مالی اسپانسرز ادا کرتے ہیں تاہم بقیہ 60% خود طلباء ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی کی سہولت کی خاطر سبسڈی کو ورچوئل طریقے سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن بھی تہران بین الاقوامی کتاب نمائش کے اس راونڈ کے مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہے۔

پینتیسویں بین الاقوامی کتاب میلے کی نمائش ہر روز 10:00 سے 20:00 بجے تک تہران میں امام خمینی (رح) کے مقبرے پر ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button