معاشرے میں خواتین کے متوازن اجتماعی کردار کے حامی ہیں، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے "روز دختر” کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچیاں حقیقت میں استاد، یونیورسٹیوں کی پروفیسر، معاشرے اور مستقبل کے لئے مفکر اور ملک کی معمار اور قوم کا بہت بڑا اثاثہ ہیں جنہیں ہم ہم بے پناہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچیاں خاندان، شہر اور ملک کے لیے الٰہی تحفہ ہیں۔
ہم خواتین اور بچیوں کے بارے مغرب کے استحصالی نظریے کو قبول نہیں کرتے، اور ہم اس نظریے کو بھی قبول نہیں کرتے جو خواتین کو معاشرے میں کردار سازی سے الگ کرتا ہے، اور ہم خواتین کو گوشہ تنہائی دھکیلنے کے خیال کو قبول نہیں کرتے۔
صدر رئیسی نے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی خواتین کے بارے میں اسلام کے گہرے نقطہ نظر کی تفسیر کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ نظریہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہماری بچیاں قابل قدر مائیں اور بیویاں ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اپنا بھرپور تعمیری کردار ادا کرسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عراقی کردستان کے سربراہ کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
آج کا دن ایک علامتی دن ہے، لہذا ہر دن خواتین اور بچیوں کی قدر کی جانی چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ خواتین ہیں۔ کھیلوں کے میدانوں میں بھی خواتین نے کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔
خواتین ثقافتی، فنی، سائنسی، اور تحقیقی میدانوں میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مجھے امید ہے کہ یہ ملک حضرت معصومہ (س) کے نام کی برکت اور قرآن و دین کی تعلیمات کے سائے میں مختلف شعبوں میں ترقی کرے گا۔ ملک کی ترقی آپ نوجوانوں، خواتین اور بچیوں کے ہاتھ میں ہے۔