اہم ترین خبریںپاکستان

وادی حسینؑ کی اراضی پر ہاؤسنگ کمپنی کی قبضےکی کوشش کوملت جعفریہ قبول نہیں کرے گی

ہم وزیر اعظم ، صدر مملکت ، آرمی چیف اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غیر قانونی قبضے کا فوری نوٹس لیں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے قبرستان ِ شہداء وادی حسین ؑ پر لینڈ مافیا کے قبضے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ قبرستان وادی حسین ؑ ایک مقدس اور محترم مقام ہے۔

یہاں ہزاروںشہداء وصدیقین اور مرحومین مدفون ہیں۔ روزانہ ہزاروںں افراد اپنے پیاروں کی قبور پر حاضری دیتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ وادی حسینؑ کی اراضی پر کسی ہاؤسنگ کمپنی کی جانب سے قبضےکی کوشش کوملت جعفریہ قبول نہیں کرے گی، انتظامیہ وادی حسینؑ کے مطابق اب تک 6 ایکٹر اراضی پر قبضہ کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سلمان حیدر کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

ہم وزیر اعظم ، صدر مملکت ، آرمی چیف اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غیر قانونی قبضے کا فوری نوٹس لیں۔

علامہ سید باقرعباس زیدی نے مزید کہا کہ وادی حسین ؑ قبرستان پر کسی بھی قسم کے قبضے کے خلاف شیعیان حیدرکرارؑ بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button