اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں اور جہادی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں جہادی تنظیموں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

شیعیت نیوز: پنجاب میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپیکس کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے کی۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس پی ایس ایل کیساتھ ساتھ صوبے میں سکیورٹی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آسٹریلین ٹیم کے آمد سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی ایس ایل کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے ستر سالہ محرومیوں کے ازالے کے لیے کوشش کرنی ہے اور عبوری صوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے،وزیر زراعت کاظم میثم

اجلاس میں سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں جہادی تنظیموں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی پھیلانے والوں کیخلاف بھی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی فورسز، ایجنسیز سمیت پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button