مشرق وسطی

بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان فوجی تعاون معاہدے پر دستخط

شیعیت نیوز: بحرین اور خود ساختہ صیہونی حکومت نے تعلقات کی بحالی کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد فوجی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کرلیے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے پہلے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرا نے فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر لیے۔

خیال رہے کہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوہزار بیس میں امریکی دباؤ میں تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جس پرعالم اسلام اور بالخصوص فلسطین میں سخت برہمی کا اظہار کیا

گیا تھا۔

صیہونی وزارت جنگ نے ایک بیان میں کہا کہ باہمی مفاہمتی یاد داشت کے تحت مستقبل میں انٹیلی جینس، فوجی، صنعتی شراکت داری اور مزید شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عشرہ فجر بھی عاشورا اور غدید کی مانند لازوال ذخیرہ ہے، حجۃ الاسلام کاظم صدیقی

صیہونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ یہ معاہدہ اسرائیل کا خطے میں اپنے نئے اتحادیوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔

اسرائیلی وزارت جنگ کے بیان میں کہا گیا کہ صیہونی وزیر جنگ اور ان کے بحرینی ہم منصب نے دستاویزات پر دستخط کر لیے ہیں اور بینی گینٹز نے بحرین کے فرماںروا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے شاہی محل میں مذاکرات کیے۔

واضح رہے کہ اسرائیل رواں ہفتے ہی امریکی قیادت میں ساٹھ ممالک کی مشرق وسطیٰ کی بحری مشقوں میں شامل ہوگا جو متحدہ عرب امارات اور بحرین کے علاقے میں ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں پہلی مرتبہ سعودی عرب اور عمان بھی شریک ہوں گے، جن کے اسرائیل کے ساتھ براہ راست سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام نے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب امارات کے دوستی کے معاہدے کو قبلہ اول بیت المقدس اور ارض فلسطین کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button