جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت کے سابق سربراہ کی تل ابیب کی حمایت کرنے پر معذرت

شیعیت نیوز: جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت کے سابق سربراہ نے گزشتہ سال اپنے ان بیانات پر معافی مانگ لی ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کے ساتھ ملک کے تعلقات کی حمایت کی تھی۔
جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت کے سابق سربراہ موخوئِنگ نے گزشتہ سال اپنے ان بیانات پر معافی مانگ لی ہے جن میں انہوں نے صیہونی حکومت کی حمایت کی تھی اور اپنے ملک کی فلسطین نواز پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : یکساں قومی نصاب ایک فرقے کا نصاب ہے جسےمکتب اہل بیتؑ پر زبردستی مسلط کیا جارہا ہے، علامہ شفقت شیرازی
الجزیرہ کی ویب سائٹ کے مطابق، موخوئِنگ نے تل ابیب کی حمایت میں اپنے ریمارکس کے تقریباً ایک سال بعد کل جاری کردہ ایک بیان میں سیاسی تنازعہ میں ملوث ہونے پر معذرت کی۔ یہ تنازعہ صیہونی حکومت کے خلاف پریٹوریا کی پالیسیوں پر تنقید اور صیہونی حکومت کے ساتھ ملک کے تعلقات میں تبدیلی کی تجویز کے ساتھ تھا۔
جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت کے جج موخوئِنگ، جو گزشتہ سال ریٹائر ہوئے بیان میں کہا کہ قانون کے تحت، میں غیر مشروط معافی مانگنے کا پابند ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے تحت کشمیر ویمن میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے
پچھلے سال، موخوئِنگ نے صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کے ساتھ ایک ملاقات میں دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی افریقہ کو ’’اسرائیل-فلسطینی صورتحال میں کھیل کے اصولوں کو تبدیل کرنے کے ایک اچھے موقع‘‘ سے محروم کر دیا گیا ہے۔
تاہم، حالیہ برسوں میں، جنوبی افریقہ نے فلسطینی کاز کی حمایت میں مؤقف اختیار کیا ہے۔ اس حد تک کہ گزشتہ سال ملک نے تل ابیب کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کو ایک رابطہ دفتر (بطور رابطہ) تک کم کر دیا۔