عراق

ترک جنگی طیاروں کی شمالی عراق میں سنجار اور مخمور کیمپ پر شدید بمباری

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی نے شمالی عراقی صوبے نینویٰ کے مخمور پہاڑی سلسلے پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے علاقے سنجار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق وزخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب اور آیت اللہ خمینی کی ایران واپسی کی یادیں، بی بی سی کے جان سمپسن کی زبانی

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ترکی نے صوبہ نینوا میں کردستان لیبر پارٹی ( پی کے کے) کے دہشت گرد عناصر کا تعاقب کرنے کا بہانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔

صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ اس حملے میں مخمور کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

العالم کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران مخمور پہاڑی سلسلے میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تاہم ان حملوں میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد جاری نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود حکومت نے آیت اللہ سیستانی کے وکیل شیخ کاظم العامری گرفتار کر لیا

مخمور کیمپ میں ایزدی مہاجرین رہتے ہیں اور ترکی کا دعوی ہے کہ وہ اس علاقے میں کردستان لیبر پارٹی ( پی کے کے) کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے 20 مرتبہ مخمور کیمپ پر حملہ کیا۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی سرزمین پر ترک آپریشن شروع ہونے کے بعد سے یہ حملے سب سے مہلک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button