اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود حکومت نے آیت اللہ سیستانی کے وکیل شیخ کاظم العامری گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: آل سعود حکومت نے ایک اور شیعہ عالم دین شیخ کاظم العامری کو حراست میں لے لیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے مشہور شیعہ عالم دین شیخ کاظم العامری کو گرفتار کر لیا جبکہ سعودی عرب کی ظالم عدالت نے شیخ عبد اللطیف الناصر کو بھی آٹھ سال کی سزا سنائی ہے۔

سعودی عرب کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ کاظم العامری مرحوم آیت اللہ شیخ محمد العمری کے فرزند اور مدینہ منورہ میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی السیستانی دام ظلہ کے وکیل ہیں۔

ان کو 2010 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ابھی تک ان کی گرفتاری کا سبب پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ سعودی عرب کے اداروں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔

در ایں اثنا 2019 سے سعودی عرب کی جیل میں بند شیخ عبد اللطیف الناصر کو آٹھ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ بحرین جا رہے تھے اور بحرین سے لگنے والی مشترکہ سرحد پر واقع ملک فہد پل پر ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تقریبا ڈھائی سال گزرنے کے بعد اب ان پر چارج شیٹ لگائی گئی اور مقدمے کی کاروائی شروع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا اپنی اسلامی شناخت ختم کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کے لئے نئی ایپ اعتمرنا متعارف کرادی ہے جس کے بعد عمرہ زائرین کو ہوٹل کا کمرہ اور ٹرانسپورٹ بک کرانے میں مدد ملےگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اس ایپ سے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی (ص) میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔

وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتمرنا ایپ میں ’’ حجز خدمہ‘‘کے آپشن میں بکنگ کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے جس میں اُن تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست ہوگی جن کی مدد سے معتمرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل میں کمرہ اور ٹرانسپورٹ کے لیے بس وغیرہ کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button