عراق

مقتدی صدر کا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: عراق کی الصدر تحریک کے سربراہ نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک سیاسی ذریعے نے پیر کے روز کوآرڈینیشن فریم ورک کے اراکین اور صدر تحریک کے رہنما مقتدی الصدر اور سنی اور کرد رہنماؤں کی عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والی ملاقات کا اعلان کیا۔

بغداد الیووم کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ذریعہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک وسیع سیاسی اجلاس جس میں مقتدی الصدر اور کرد اور طاقتور سنی گروہوں کے رہنماؤں پر مشتمل ہے، بغداد میں رابطہ کاری کے رہنماؤں کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ میں حکومت کی تشکیل کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود حکومت نے آیت اللہ سیستانی کے وکیل شیخ کاظم العامری گرفتار کر لیا

صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی الصدر نے پیر کو عراقی کردستان کی علاقائی حکومت کے صدر نیچروان بارزانی اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی سے الحنانہ میں ملاقات کی۔

اسپیکر پارلیمنٹ محمد الحلبوسی، کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی اور السیادہ الائنس کے سربراہ خمیس خنجر سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں مقتدی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اکثریت کی بنیاد پر ایک قومی حکومت کی تشکیل کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات مقتدی الصدر کی جماعت اور شیعہ کوآرڈی نیشن کمیٹی میں شامل جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کی غرض سے انجام پائی ہے۔

مقتدی صدر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ قومی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، تاہم کہا جارہا ہے کہ متقدی صدر نے ، مصالحتی وفد پر واضح کر دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نوری المالکی کی قیادت والے اتحاد کو چھوڑ کر تمام جماعتوں سے بات چیت اور اتحاد کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ نئے عراقی صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس عنقریب ہونے والا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button