اہم ترین خبریںیمن

امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے اصلی دشمن ، سعودی اماراتی حکمراں امریکی پٹھو ہیں، انصار اللہ

شیعیت نیوز: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، مسلمانوں کے اصلی دشمن ہیں۔ سعودی عرب اور امارات کے حکمراں امریکی آلہ کار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صوبہ الجوف کے خب و الشعف، الیتمہ اور دہم علاقوں اور صوبہ مآرب کے العبدیہ علاقہ کے قبائلی نمائندوں سے ملاقات میں یمنی فرزندوں اور قبائل کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں الجوف کے فرزندوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی برقرار کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے اور صوبہ الجوف میں امن و سلامی برقرار کرنے کے سلسلے میں صوبہ کی ممتاز اور با اثر شخصیات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن نے صوبہ صعدہ کی جیل پر حملہ کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ۔ اس کے باوجود اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات پربالکل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کا ابوظہبی پر حملہ و اسرائیلی حکام کوپیغام

الحوثی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے اصلی اور مشترکہ دشمن ہیں اور ان سے وابستہ عرب حکمراں بھی خطے میں ان کے آلہ کار اور ان کے منصوبوں پر عمل کررہے ہیں۔

سیدعبدالملک بدرالدین نےکہا کہ ہمیں خطے میں امریکہ کے پٹھوؤں اور ایجنٹوں سے بھی ہوشیار رہنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی صدر سعودی عرب کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا امارات کا دورہ کرتا ہے ۔ مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیل کے حامی حکمرانوں کو پہچان لینا چاہیے اور ان سے دوری اختیار کرنی چاہیے کیونکہ سعودی عرب اور امارات بھی اسلام اور مسلمانوں کے اتنے ہی دشمن ہیں جتنے امریکہ اور اسرائیل ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے سلسلے میں امریکہ ، اسرائیل ، سعودی عرب اور امارات مشترکہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button