ایرانی صدر اور کابینہ کے اراکین کی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت اور کابینہ کے اراکین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پرحاضری دے کر امام خمینی(رح) اور اسلامی انقلاب کے شہدا کے ارمانوں سے تجدید عہد کیا۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی تینتالیس ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر آج صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی۔
ایرانی صدر مملکت نےاپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) کے قبر پر پھول چڑھاکر، فاتحہ خوانی کی اور بانی اسلامی انقلاب سے خراج عقیدت پیش کیا۔
نیز علامہ سید ابرہیم رئیسی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزار پر حاضر ہوکر شہید محمد علی رجائی، محمد جواد باہنر اور محمدحسین بہشتی اور حکومت کی راہ میں شہید کیے گئے دیگر شخصیات اور ’’ہفتم تیر‘‘ کے شہدا کے قبر پر حاضر ہوکر اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع کے شہدا سے خراج عقدیت پیش کیا۔
اس تقریب میں، امام خمینی (رح) کے مقدس روضے کے منتظیمن ادارے کے سربراہ علامہ سید حسن خمینی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت ایک قتل و تشدد اور بحران پیدا کرنے والی حکومت ہے، سعید خطیب زادہ
دوسری جانب ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں دس روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ اوربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کی مناسبت سے شروع ہونے والی عشرہ فجر کی تقریبات کے پہلے دن پورے ملک کے اسکولوں اور بحری جہازوں میں جرس انقلاب بجائی گئی۔
انقلاب اسلامی کی کامیابی کے جشن عشرہ فجر کے آغاز اور بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کی مناسبت سے ملک بھر میں گوناں گوں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں خلیج فارس میں بحری جہازوں کے ہارن بجانا بھی شامل ہے۔
شہید رجائی اسٹریٹیجک بندرگاہ پر بحری جہازوں کے ساتھ ہی جزیرہ ابوموسی میں موجود بحری جہازوں کے سائرن بھی بجائے گئے۔
خلیج فارس کے تینوں جزیروں ، ابوموسی ، تنب کوچک اور تنب بزرگ ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ان کا شمار ایران کے اسٹریٹجک علاقوں میں ہوتا ہے۔
آج بارہ بہمن چودہ سو ہجری مطابق یکم فروری دوہزاربائیس سے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے جشن عشرہ فجر کا آغاز ہوگیا ہے۔
تینتالیس سال قبل بارہ بہمن تیرہ سو ستاون ہجری شمسی مطابق یکم فروری انیس سواناسی کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپس تشریف لائے تھے اور اس موقع پر ایران کے عوام نے آپ کا نہایت پرتپاک اور پرجوش خیرمقدم کیا تھا۔
اسی بنا پر بارہ بہمن یعنی امام خمینی رح کے ایران پہنچنے سے لے کربائیس بہمن یعنی انقلاب اسلامی کی کامیابی تک پورے ملک میں عظیم الشان جشن و تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جسے عشرہ فجر کہا جاتا ہے۔