ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ عظیم الشان عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کاانعقاد
ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر چوہدری اظہر حسن نےمعزز مہمانان گرامی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین ومرد کارکنان میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر شعبہ خواتین کےز یر اہتمام آٹھویں سالانہ عظیم الشان عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس مھران کلچرل سنٹر سکھر میں منعقد ہوئی ۔
کانفرنس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین وممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی ،سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نےخطاب کیا، جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں سید فرحان علی وارث نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ عقائد کو نظرانداز کرکے کوئی نصاب مسلّط نہیں کیا جا سکتا، علامہ احمد اقبال رضوی
ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر چوہدری اظہر حسن نےمعزز مہمانان گرامی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین ومرد کارکنان میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔