دنیا

بائیڈن کی قیادت میں امریکہ جہنم میں جا رہا ہے، سابق امریکی صدر

شیعیت نیوز:  بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو واشنگٹن ماسکو تعلقات کی صورتحال اب ایسی نہ ہوتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان موجودہ تناؤ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو روس کے ساتھ تعلقات میں جو کچھ اب ہم دیکھ رہے ہیں، ایسا نہ ہوتا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو خارجہ پالیسی کے ان مسائل سے بچ سکتے تھے جن کا امریکہ اس وقت سامنا کر رہا ہے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو بائیڈن کی قیادت میں امریکہ ’’جہنم میں جا رہا ہے اور یہ کہ امریکی عوام صدارت سے محروم ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہی معاملہ چین اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ جلد ہی ہوگا۔

انہوں نے چین اور تائیوان کے بارے میں بائیڈن حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن تائیوان کے مسئلے کو حل نہیں کر سکے اور چین تائیوان کے قریب اپنی فوجی چالوں میں بہت مخالف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کے نیتن یاہو کو پیگاسس لائسنس کی تجدید کے لیے فون کا انکشاف

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے افغانستان کو تباہ کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن اور ان کی معاون اور نائب صدر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے۔

اسی طرح انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں روس اور یوکرین کے بارے میں جو بائیڈن کے بیان کو حد سے زیادہ ان کی لا علمی کی نشانی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ساری چال کو نہيں بتانا چاہئے خاص طور پر اس وقت جب امریکا کے پاس کوئی چال نہيں ہو اور ٹھیک یہ وہی کام تھا جسے بائیڈن نے انجام دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکی سفارتکار نے کہا کہ اگر بائیڈن ہمارے ملک سے محبت کرتے ہيں تو انہيں اور ان کی معاون کملا ہیرس کو استعفی دے دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کے مقابلے میں ہم کمزوری کا مظاہرہ کریں گے تو وہ جو چاہیں گے انجام دیں گے۔

اسی طرح نکی ہیلی نے کہا کہ ہماری امید اور توقع یہی ہے کہ وہ خود ہی اپنا بوریا بستر سمیٹ لیں اور سمجھ لیں کہ معاملہ صرف امریکا اور نیٹو کا نہیں ہے بلکہ بحث ہم سب کے بارے میں اور ہماری سیکورٹی کے بارے میں ہے، ہم خطرناک حالت میں ہیں، انہوں نے افغانستان کو تباہ و برباد کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button