امریکی مشیر، فوجیوں سے زیادہ خطرناک ہیں، حشد الشعبی کمانڈر قاسم مصلح

شیعیت نیوز: عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر قاسم مصلح کا کہنا ہے کہ امریکی مشیر، اس ملک کے فوجیوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے صوبہ الانبار آپریشن کے کمانڈر قاسم مصلح نے العہد چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عراق میں رضاکار فورس حشد الشعبی ہے تب تک عراق میں داعش کی واپسی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے صوبہ الحسکہ کی جیل سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی عراق میں در اندازی ممکن نہیں ہے اور ہم نے عراق میں دہشت گردوں کی در اندازی کو روکنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
کمانڈر قاسم مصلح کا کہنا تھا کہ عراقی اور شامی فوجیوں کے درمیان اچھی ہماہنگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی خوفزدہ ، اسرائیل نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ایئرڈیفنس سسٹم نصب کر دیئے
واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو داعش کے عناصر نے الحسکہ شہر کی جیل پر حملہ کر دیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں داعش کے قیدی تھے۔
عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ قبائلی اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت سبھی 2014 کے تلخ تجربے کی تکرار روکنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی رضاکار فورس کے اہلکاروں اور صوبہ الانبار کے باشندوں کے درمیان اچھی سیکورٹی ہماہنگی جاری ہے۔
قاسم مصلح کا کہنا تھا کہ رضاکار فورس کا خفیہ نیٹ ورک بہت مضبوط ہے اور رضاکار فورس ایک آئیڈیالوجک فورس ہے جو بہترین طریقے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی اتحاد کے فوجیوں نے کئی بار ہم پر حملہ کیا اور القائم سرحد پر ہمارے فوجیوں کے سروں پر ہمیشہ ڈرون طیارے پرواز کرتے رہتے ہیں اور جب تک ہمارے ڈرون طیاروں کی پروازوں پر پابندیاں عائد رہیں گی، تب تک مغربی علاقوں پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔