دنیا

برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے

شیعیت نیوز: برطانیہ میں یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی کمپنی ’’ یوگووف ‘‘ کی اسلامو فوبیا پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا تجزیہ کرنے والی فرم نے برطانیہ میں آباد مختلف قومیتوں اور مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مقامی آبادی کے رویے کا جائزہ لیا۔

اس سروے میں انکشاف ہوا کہ برطانوی عوام کسی بھی دوسرے مذہب کے مقابلے میں اسلام کے بارے میں غلط اور سازشی خیالات رکھتے ہیں اور سب سے زیادہ امتیازی سلوک بھی مسلمانوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔

سروے کے سربراہ اسٹیفن ایچ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک رکھنے والوں میں زیادہ تر بزرگ، مرد، یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ووٹ دینے والے اور وزیر اعظم بورس جانسن کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے حامی ہیں۔

اسٹیفن ایچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے تعصب نمایاں ہے۔ نسل پرستی کے سب سے زیادہ شکار مسلمان بنتے ہیں جب کہ مسلم مخالف خیالات رکھنے والوں میں بھی پڑھے لکھے اور امیر برطانوی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے عنقریب متحدہ عرب امارات کے دورے کی خبر

دوسری جانب عالمی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی جغرافیائی گہرائی میں یمنی ڈرون طیاروں و بیلسٹک میزائلوں کے کامیاب جوابی حملے کے بعد ملکی ہوائی دفاع کو مستحکم بنانے کے لئے بھارت سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عسکری ای مجلے آرمی ریکگنیشن نے انکشاف کیا ہے کہ اماراتی شاہی حکومت نے بھارت سے درمیانے رینج کا حامل ہوائی دفاعی میزائل سسٹم ’’آکاش‘‘ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کہا یہ جا رہا ہے کہ قبل ازیں فلپائن و ویتنام نے بھی بھارت کا یہ میزائل سسٹم خرید رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومتی پروگرام کے تحت تیار کیا گیا یہ زمین سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل ڈیفنس سسٹم درمیانے رینج کا حامل ہے جسے جیٹ طیاروں، کروز و بیلسٹک اور ہوا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button