اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

یمن پر مسلط کردہ جنگ اسرائیل اور امریکہ کے مفاد میں ہے، داؤد شہاب

شیعیت نیوز: فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ترجمان داؤد شہاب نے یمن اور فلسطین کے مشترکہ دشمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن اور فلسطین کا ایک مشترکہ دشمن ہے جس کا نام اسرائیل ہے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ اسرائیل اور امریکہ کے مفاد میں ہے۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی مزاحمتی تحریک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اس نے یمن پر امارات کی جارحیت کا امارات کو سخت اور منہ توڑ جواب دیا ہے، امارات کو امریکہ اور اسرائیل کی نوکری اور غلامی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے واضح کردیا ہے کہ امارات کے حساس ٹھکانے یمنی فوج کے میزائلوں اور ڈرونز طیاروں کے نشانے پر ہیں ،اور آئندہ ہفتوں میں امارات کو یمن پر وحشیانہ اور مجرمانہ فضائی حملوں کا مزید تاوان ادا کرنا پڑے گا۔ یمنی فوج اور قبائل نے طوفان یمن 2 میں امارات اور سعودی عرب کے اہم اور حساس ٹھکانوں کو تباہ و برباد کیا ہے۔ یمنی فوج اور قبائل نے امارات میں الظفرہ ، ابوظہبی اور دبئی میں اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر واضح کردیا ہے کہ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

داؤد شہاب نے یمن کے نہتے عرب عوام پر سعودی عرب اور امارات کے حملوں میں مزید شدت کے بارے میں مہرنیوز کے نامہ نگارکے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے یمن پر فضائی حملوں میں شدت کی ایک وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اور امارات گذشتہ سات برسوں سے یمنی عوام کو شکست نہیں دے سکے اور اپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے وہ یمن کی شہری آبادی کو بہیمانہ طور پر نشانہ بنا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کے نتیجے میں خطے کے عرب عوام کی ہمدردیاں یمنی عوام کے ساتھ ہوگئی ہیں۔ فلسطین میں یمنی عوام کی حمایت میں عظيم الشان مظاہرہ ہوا، فلسطینی عوام یمنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بحرین میں یمنی عوام کی حمایت میں لوگوں نےمظاہرہ کیا ، عراق اور دیگر ممالک میں بھی عوام کی ہمدردیاں یمنی عوام کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حماس اپنی شرائط پر قیدیوں کے تبادلے کی کوشش کر رہی ہے، موسی ابومرزوق

جہاد اسلامی کے ترجمان نے مہر کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یمن پر مسلط کردہ سعودی اور اماراتی جنگ در حقیقت امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں لڑی جارہی ہے۔ سعودی عرب اور امارات کے حکمراں خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب اور امارات نے عراق اور شام کو کمزور کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں انھوں نے اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کی کیونکہ شام کی فوج قوی فوج تھی جسے انھوں نے داعش دہشت گردوں کے ذریعہ بہت کمزور کردیا اور اس طرح انھوں نے اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کی۔ انھوں نے کہا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینی عوام کی پشت میں خنجر پیوست کیا ہے۔

داؤد شہاب نے یمنی عوام کی ہوشیاری اور بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام نے سعودی عرب اور امارات کی بربریت اور جارحیت کے مقابلے میں شاندار استقامت کا مظاہرہ کیا ہے سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس عرب ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود وہ یمن میں اپنے شوم اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

داؤد شہاب نے کہا کہ یمنی اور فلسطینی عوام کا تمام عرب ممالک کی طرح ایک مشترکہ دشمن ہے اور وہ اسرائیل ہے۔ اسرائيل عربوں اور مسلمانوں کا اصلی دشمن ہے اور ہمیں اس دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی قائم کرنی چاہیے اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی غلاموں اور نوکروں کی سازشوں کے بارے میں بھی ہوشیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button