اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دوسعودی و بھارتی نواز دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

شیعیت نیوز: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دوسعودی وبھارتی نواز دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع تھل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: داعی اتحاد بین المسلمین صاحبزادہ حامد رضا متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین مقرر، نامورشیعہ علماء بھی شامل

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں غیور اور بہاؤ الدین شامل ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button