دنیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی روسی پارلیمنٹ میں خطاب کریں گے، روسی عہدیدار الیگزینڈر ژوکوف

شیعیت نیوز: روسی ریاست ڈوما کی ڈپٹی اسپیکر الیگزینڈر ژوکوف نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے صدر جمعرات کو ماسکو میں روسی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

یہ بات الیگزینڈر ژوکوف نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی جمعرات کو ریاستی دوما کے اجلاس میں تقریر کریں گے۔

روسی ٹیلی ویژن نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک کے سربراہان (روسی اور ایران کے صدور) کی ملاقات اس ہفتے ماسکو میں ہوگی۔

کچھ دوسرے روسی ذرائع ابلاغ نے بھی روسی ٹی وی چینل 1 کے حوالے سے اس خبر کو دوبارہ شائع کیا۔ گازیتا رو اخبار نے ایران کے صدر کے دورہ ماسکو کی تاریخ 19 جنوری کو بتائی ہے۔

اس کے علاوہ روس کے صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھی حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دورہ ماسکو کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق شام سرحدوں کی حفاظت اور الحول سرحدی کیمپ کی سلامتی پر مشاورت

نیز روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ ماسکو انتہائی اہم ہے اور تہران اور ماسکو کے درمیان سیاسی رابطے کو دوبارہ شروع کیا جانا ہوگا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ کورونا کی وبا دونوں ممالک کے وفود کی ملاقاتوں اور دوروں میں رکاوٹ بن گئی ہے تا ہم روس اور ایران کے صدور کے درمیان کئی فون کالز ہوئے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی تعلقات کے تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو نے افغانستان میں شامل فریقین کو مسلح کرنے میں کبھی حصہ نہیں لیا اور نہ ہی کرے گا۔

وزارت نے کہا کہ روس نے افغان متحارب فریقوں کو مسلح کرنے میں کسی بھی طرح سے حصہ نہیں لیا اور نہ ہی اس میں حصہ لینے والا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تنازع کے فریقین کو ہتھیار فراہم کرنے سے افغانستان کی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد نہیں ملے گی، اس کے برعکس، یہ بین الافغان تنازعات کو بڑھا دے گا، جو کہ نسلی وجوہات کی بنا پر خانہ جنگی میں اضافے سے بھرے ہوئے ہیں۔

اسپوتنیک کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے افغان قومی مزاحمتی محاذ کو روسی ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکی ماہرین کے الزامات کے جواب میں ان ریمارکس کی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button