عراق

عراق شام سرحدوں کی حفاظت اور الحول سرحدی کیمپ کی سلامتی پر مشاورت

شیعیت نیوز: عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے بغداد میں شام کے سفیر کے ساتھ دونوں ملکوں کی سرحدوں کی حفاظت اور الحول سرحدی کیمپ کے معاملے پر تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عراق کے قومی سلامتی کے مشیر، قاسم العراجی نے عراق میں شام کے سفیر صطام جدعان الدندح سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور الحول سرحدی کیمپ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مصروف دہشت گردوں کے سامنے حکومت کیوں بے بس ہے؟علامہ وحید کاظمی

صطام جدعان الدندح کے حوالے سے ایک ذریعے نے بتایا کہ ملاقات میں شام عراقی سرحد کے ساتھ کھودے گئے گڑھوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں خاردار تاروں اور جدید نگرانی کے آلات بشمول تھرمل کیمروں سے مضبوط کیا گیا۔

صطام جدعان الدندح نے مزید کہا کہ دونوں فریق مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کو مضبوط بنانا، ان کے ذریعے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان شہید قاسم سلیمانی کے مداح ہیں، مدافعان ولایت کانفرنس سے مقررین کا خطاب

قاسم العراجی نے دہشت گردوں اور بیرونی حملوں کے مقابلے میں شام کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شامی عوام نے تمام سازشوں اور چیلنجوں کے مقابلے میں اپنی استقامت کا ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button