اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کے فوجی اتحاد کا یمن کے شہر صنعا پر مجرمانہ بمباری ، 14 افراد شہید

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی یمن کی شہری آبادی پر وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا ء کی شہری آبادی پر مجرمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جارح فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر مجرمانہ بمباری کی ہے ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق سعودی فضائی حملےمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے سے تباہ مکانات کے ملبوں سے ممکنہ جانی نقصان کی تلاش جاری تھی اور حملے جاری رہنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں بڑی دشواری پیش آرہی تھی۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے اس سے پہلے شہر صنعا کے ’ازال‘ اسپتال اور ’21 ستمبر‘ پارک کے آس پاس حملے کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پورا متحدہ عرب امارات یمنی فوج کے نشانے پر ہے، ضیف اللہ الشامی

یہ حملے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ اس سے پہلے پیر کو دوپہر کے وقت یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون سے کارروائی کی جس میں کم سے کم 3 افراد مارے گئے اور 6 زخمی ہوئے۔

ادھر یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

یمنی فورسز اور قبائل نے کل متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی پر 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں سے حملہ کرکے امارات کے تیل کی ترسیلات کو متوقف کردیا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمنی عوام کو اشياء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button