اہم ترین خبریںمشرق وسطی

یمنی فوج اور انصار اللہ کا متحدہ عرب امارات کے اندر اہم اہداف پر ڈرون اور میزائل حملہ

شیعیت نیوز: یمن کی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے، اماراتی پولیس نے بھی ابوظہبی میں آگ لگنے کے دو واقعات کو ممکنہ طور پر ڈرون حملوں کی وجہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق ابوظہبی میں دو جگہ آگ ممکنہ طور پر مشتبہ ڈرون اور میزائل حملوں سے لگی ہے، ایک آگ مصفحہ صنعتی علاقے میں تین فیول ٹینکر پھٹنے سے لگی جبکہ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی تعمیراتی سائٹ پر ہوا، جبکہ آگ لگنے کے دونوں واقعات میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے والی جگہوں سے چھوٹے طیارے کے ٹکڑے ملے ہیں، جو ڈرون کے ہوسکتے ہیں۔ البتہ بعض ذرائع کے مطابق 3 لوگوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات کے حالیہ وحشیانہ حملوں کے جواب میں امارات کے اندر اہم ٹھکانوں پر 20 ڈرونز طیاروں اور 10 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ ان حملوں میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کی شہید ابومہدی المہندس اور محمد صدر کے مزار پر بھی حاضری

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکرز پر ڈرون حملے کئے ہیں ،ان حملوں سے آئل ٹینکرز کو بھاری نقصان پہنچا اور امارات کے تیل کی ترسیلات معطل ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ دو دھماکے سنے گئے جن میں سے ایک دھماکہ 3 آئل ٹینکرز میں جب کہ ایک دھماکہ زیر تعمیر ابو ظہبی ایئرپورٹ پر ہوا ہے۔ دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

آئل ٹینکرز اور زیر تعمیر ایئرپورٹ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ابوظہبی انتظامیہ کے مطابق حملوں میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ ابوظہبی میں دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہورہے ہیں۔ یمنی فورسز نے امارات پر کاری ضرب وارد کی ہے۔

متحدہ عرب امارات تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ڈرون حملے کو پیشگی نہ روک پانے پر تفتیش کرے گی۔

ادھر یمنی فوج اور قبائل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جب کہ چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں متحدہ عرب امارات کو کرارا جواب دینے کی دھمکی بھی دی تھی ، جسے آج یمنی فوج اور قبائل نے عملی جامہ پہنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button