اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کی سرگودھا آمد، علمائے کرام و عمائدین سے ملاقات

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کا مرکزی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں سرگودھا پہنچ گیا، ایس یو سی کے وفد کا مرکزی امام بارگاہ سرگودھا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ایس یو سی کے مرکزی وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ شامل تھے۔ مرکزی امام بارگاہ سرگودھا میں علمائے کرام، عمائدین، سینیئرز، جے ایس او کے رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تنظیمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہمارا اتحاد ضروری ہے، جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے، دشمن اپنی سازشوں میں مصروف رہے گا۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں یہ قافلہ رواں دواں ہے، ہمیں آگے بڑھ کر اس کا حصہ بننا ہے، قریہ قریہ، گائوں گائوں اس پیغام کو عام کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : منی بجٹ عوام کے ساتھ بدترین زیادتی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بزرگ عالم دین الشیخ حافظ محمد حسین نجفی (ڈھکو) سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر ایس یو سی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخوانزادہ ان کے ہمراہ تھے۔ ایس یو سی کے مرکزی وفد نے بزرگ عالم دین کی عیادت اور دست بوسی کی۔

الشیخ حافظ محمد حسین نجفی نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی وفد کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار اور مشن میں کامیابی کیلئے دعائیں دیں۔

واضح رہے کہ ایس یو سی کا مرکزی وفد شمالی پنجاب کے دورے پر ہے، مختلف اضلاع میں علماء، عمائدین، سینیئرز اور تنظیمی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان بلدیاتی انتخابات سے تنظیم سازی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button