حقِ جناب زہراؑ فدک کی حقیقت پر مبنی کتب کی برآمدگی ،عزادارگرفتار، دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

08 جنوری, 2022 14:34

شیعیت نیوز: پنجاب میں شیعیان حیدرکرارؑ پر زمین تنگ کرنے والے کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی خوشنودی کی خاطر زیر عتاب لانے کی سرکاری کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ گجرانوالہ پولیس نے ظلم ونا انصافی کی تمام حدود پار کرتے ہوئے صرف اس جرم میں سید فاخر حسین ولد سید شاکر حسین کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا چونکہ اس کے پاس سے شیعہ مکتب فکر کی معتبر کتب جن میں تاریخی حقائق،قضیہ فدک اور سیرت آئمہ اطہار ؑ تحریر تھی برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس گجرانوالہ نے شیعہ علماء کونسل سابقہ تحریک جعفریہ سے تعلق رکھنے والے مومن عزادار سید فاخر حسین ولد سید شاکر حسین کو گرفتار کرکے توہین آمیز لٹریچر کی تقسیم کے جھوٹے الزام میں ملوث قرار دیکر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہےکہ ملزم کے پاس سے بین شدہ مذہبی کتب برآمد ہوئیں جو وہ چسکا ہوٹل روڈ مظفر پورہ سیالکوٹ پر تقسیم کررہا تھا۔پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ ملزم سے موبائل فون، 31 ہزار روپے نقد، کالعدم تحریک جعفریہ کے اسٹیکرزاورکتب چودہ ستارے، تحقیق قضیہ فدک اور 150 جعلی اصحاب نامی کتب برآمد ہوئی ہیں جوکہ بحوالہ نوٹفکیشن نمبری so(is-111)6-15/2010 Date 07-07-2012بین شدہ پائی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع پونچھ تحصیل عباس پور میں تکفیری دہشت گردوں کی لرزہ خیز واردات مومن عزادارفائرنگ سے شہید

پولیس نے سیدفاخر حسین ولد سید شاکر حسین قوم سید سکنہ روڈ س روڈ محلہ مظفر پورہ سیالکوٹ کو گرفتار کرکےاس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 11-W,11-G,11-F(2),8/9,ATA1997 کے تحت مقدمہ درج کرکےکارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے جن کتب کو متناذعہ اور بین شدہ قرار دیا ہے وہ شیعہ مکتب فکر کی متعبر اور تاریخی کتب ہیں اور شیعہ مکتب میں انہیں محترم مانا جاتا ہے، پنجاب پولیس اور انتظامیہ شیعیان حیدر کرارؑ کے خلاف تکفیری دہشت گردوں کی خوشنودی کی خاطر یکطرفہ ظالمانہ اقدامات کو فوری ختم کرے اور بے گناہ سید فاخر حسین کو فوری رہا گیا جائے۔

 

7:43 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔