علامہ ساجد علی نقوی کا مری میں جاں بحق سیاحوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

08 جنوری, 2022 13:36

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تفریحی مقام مری میں گذشتہ روز کے سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق مری میں شدید برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کی پھنسی گاڑیوں میں شدید سردی کی تاب نہ لاکردرجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ایک ہی خاندان کے آٹھ سے زائد افراد سمیت 21 افراد کے جاں بحق ہونے پر ان کے لواحقین سے دلی رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلوں کے حکمران، شہیدِ نصاب آغا سید ضیاءالدین رضویؒ کو ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے ٹھوس اقدمات لہ ذریعہ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے ایسا میکنزم بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے جس سے ایسا افسوسناک اور دلخراش واقعہ دوبارہ وقوع پزیر نہ ہوں۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

 

1:08 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔